سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ ‘ دعائیہ تقریبات کا انعقاد ‘ جیالوں نے کیک کاٹے

  سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ ‘ دعائیہ تقریبات کا انعقاد ‘ جیالوں ...

  

ملتان ( نیوز رپورٹر‘خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی ضلع ملتان کی طرف سے گیلانی ہاﺅس ملتان میں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کاٹا گیا۔ اس موقع پر سید عبدالقادر گیلانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری راﺅساجد علی ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین ، سنیئر نائب صدر خواتین ونگ رضیہ رفیق ، واجد بلوچ ، نفیس انصاری ، ملک نسیم لابر ، سحرش خان،عابدہ بخاری،عرفان ، عبدالرﺅف ، رمضان کمبوہ ، شبانہ ، ملک ندیم ، نعیم بھٹی ، مطلوب بخاری ، نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی مشن کو آگے بڑھنے کیلئے کارکنان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں۔ پیپلز پارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہراساں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو حکمران جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرکے بلاول بھٹو کی جدوجہد کا رستہ نہیں روک سکتے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت آج لانگ مارچ کی کال دے اگلے روز جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔دریں اثناءشہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی دبنگ قیادت ھی ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ھے جو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں موجود ھے جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری مشن کی تکمیل کیلئے اور قوم و ملک کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے عملی سیاست کا آغاز کرتے ھوئے بھرپور جدوجہد کی اور جس طرح شہید بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھتے ھوئے ملکی دفاع نا قابل تسخیر بنایا اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو نے قوم و ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے نوازا جبکہ موجودہ جمہوری نظام شہید بے نظیر بھٹو کی لازوال قربانی کی مرہون منت قائم ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی, سینئر و بزرگ رہنما ملک الطاف علی کھوکھر, ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن و سابق مشیر ایم سلیم راجہ, ٹکٹ ھولڈر صوبائی حلقہ 213 حاجی شاھد رضا صدیقی, سینئر قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ, ڈویڑنل سیکرٹری تعلقات عامہ میر احمد کامران مگسی, بزرگ رہنما بیگم بی اے جگر, ڈویڑنل صدر شعبہ خواتین شگفتہ حبیب, سٹی صدر شعبہ خواتین عابدہ بخاری, ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی رئیس الدین قریشی, سٹی نائب صدور میاں منظور قادری, حاجی خلیل راں اور ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن ڈی جی خان غلام عباس گورچانی نے ملتان پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویڑن کے زیراہتمام شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی (66) ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ تقریب میں صدیق تھیم, سید مطلوب بخاری, اسلم بھٹی, اکبرعاربی, سلطان خان, فیاض کمبوہ, حفیظاں بی بی, حاجی طاھر, شفقت رضا, شفیق انصاری, فقیر محمد انصاری, جاوید جنجوعہ, ممتاز نعیم, یاسین جاوید,شعیب عطا کھوکھر, اظہار کاظمی, شبیر قریشی, حیدر خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کلرکس بارروم ضلع کچہری میںگز شتہ روز دختر مشرق شہید جمہوریت سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے میزبان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی محمدامین ساجد تھے جبکہ مہمان خصوصی سابق وائس چیئرمین بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ا?ف پاکستان تھے تقریب میں مہر محمداقبال سرگانہ ایڈووکیٹ نوید رضاہاشمی محمدعاصم ایڈووکیٹ، عدنان حیدر حیدری ایڈووکیٹ ، مرزانذیر بیگ سنیئر نائب صدر علمائ ونگ جنوبی پنجاب چوہدری ی?ٰسین سیکرٹری اطلاعات ضلع ملتان، عبدالرﺅف لودھی، مختار جیالہ ، رمضان خاور، محمدا?صف علی اسلم تھہیم ،عدیل لیاقت ، شیخ مقصود احمد ، ممتاز احمد ، رانا عثمان چوہدری ، محمدطارق ، عمرحیات قریشی ، چوہدری تاج سندھو ، محمدعمران، حماد احمد اور دیگرکلرکس بار نے شرکت کی۔

کیک کاٹا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -