دینی مدارس پر تنقید کرنیوالے عصری تعلیم میں اصلاح پیدا کریں‘ زبیر صدیقی

دینی مدارس پر تنقید کرنیوالے عصری تعلیم میں اصلاح پیدا کریں‘ زبیر صدیقی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)، وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقی نے کہاہے کہ دینی علوم کے حصول کا راستہ صراط مستقیم ہے، یہی وہ راستہ ہے کہ جس پر اولیاء،(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

صلحاء، صدیقین اور شہدا چلے،انبیاء علیھم السلام اللہ کی جانب سے علوم مرحمت فرماتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علم کے ساتھ حلم اور تقوی کی ضرورت ہے، حلم و تقوی کے بغیر علم بے سود ہے، انہوں نے کہا ہمارے اکابر نے طلباء میں صالحیت اورصلاحیت پیدا کی، معاشرہ میں انحطاط کا سبب صالحیت و صلاحیت کی کمی ہے۔انہوں نے کہا دینی مدارس کا حسین نصاب ہی صالحیت وصلاحیت پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عصری تعلیم میں اصلاح پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو مطمئن کرنے کے لیے دینی مدارس اور علماء کرام کو ہدف بنا کرکارروائیاں کی جارہی ہیں، جو کہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم اپنے پاکیزہ ماحول میں عصری علوم کو فروغ دے کر با صلاحیت قیادت فراہم کر رہے ہی

زبیر صدیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -