معیشت کا بیڑا غرق کرنیوالے آج معصوم بننے کی کوشش کر رے ہیں‘ دوست مزاری

معیشت کا بیڑا غرق کرنیوالے آج معصوم بننے کی کوشش کر رے ہیں‘ دوست مزاری

  

را جن پور (نا مہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ بجٹ کی آڑ میں اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش کر رہی ہے اور معیشت کا بیڑہ غرق(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کرنے والے آج معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن وزیراعظم عمران خان کا یہ اصولی فیصلہ ہے کہ انہوں نے کرپشن اور ذاتی مفادات کی سیاست کے خلاف اعلان جنگ کا جو وعدہ عوام سے کیا ہے وہ اس کی پاسداری کریں گے اور کرپٹ ٹولے کو اس کے انجام تک پہنچاکر چھوڑیں گے۔ اب ملک پاکستان میں بننے والی ہر پالیسی ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفادات کے لیے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔یہ عوام کو دوبارہ گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کی کرپشن کے گرد گھیرہ تنگ ہو رہا ہے۔اس لیے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں اور بجٹ منظوری کے خلاف سازش کر کے اپنے خلاف مقدمات میں ریلیف کے لیے کوشاں ہیں۔لیکن یہ بجٹ منظور ہوگا اور اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کے بغیر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ہچکولے کھاتی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔اب ملک کے اندر ایک ایسا نظام قائم ہو رہا ہے جس میں حق حکمرانی صرف عوام کے پاس ہوگا۔اس موقع پر شباب خان خا ن مزا ری، با بر خان مزا ری، عبدالصمد خان مزا ری، ریا ض اصف، محمد عمران ستا ر رحمانی ایڈووکیٹ، محمدا سلم لا شا ری و دیگر مو جو د تھے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -