یورپی یونین کے سفیر ملتان کا دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ

یورپی یونین کے سفیر ملتان کا دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) یورپی یونین کے سفیر مسٹر جین فرینکوزکوئین ملتان کا دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئے دورہ کے دوران انہوں نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقاتیں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

اور مختلف انڈسٹریز کا دورہ کیا اور ہنر مندوں سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے ایوان تجارت و صنعت کی جانب سے ملتان کرافٹ بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہنرمندوں کا کام دیکھا انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اڈا ورک،کیمل سکین،گلاس کٹ ورک،بلیو پاٹری مصنوعات،بلاک پرنٹنگ کے کاموں کا عملی مظاہرہ دیکھا نقاش عبد الرحمن اور سیکرٹری ایوان خرم جاوید نے انہیں بتایا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان ان ہنرمندوں اور انکے کام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کر اکر ختم ہوتے ہنر کو بچانے کی کوشش کی ہے یورپین سفیر اور انکے اہل خانہ نے ہنر مندوں کے کام کو پسند کیا اور ہنر مندوں نے مہمانوں کو تحائف بھی دیئے ملتان ایوان تجارت و صنعت کی جانب سے یورپی یونین کے سفیراور انکے اہل خانہ ملتان کرافٹ بازارکا دورہ کررہے ہیں دوسری جانب گروپ فوٹو خرم جاوید، نقاش عبد الرحمن،سیدہ ثروت زہرہ دیگر موجود ہیں۔

سفیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -