ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

  

ملتان‘بہاولنگر(سپیشل رپورٹر‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی زد میں، گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثر، رہائشی کالونیوں میں بجلی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

لوڈ شیڈنگ سے پانی کی قلت، سخت گرمی میں عوام کی چیخیں،ننھی جانیں پانی کی پیاس اور گرمی سے بلکنے لگیں۔ تفصیلات کیمطابق بہاولنگر شہر کے متعدد علاقہ جات ماڈل ٹاؤن، فاروق آباد و ملحقہ قصبہ جات و کالونیوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ جس کے سبب سخت گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ جبکہ مختلف علاقہ جات میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ جبکہ خواتین، بچے اور ننھی جانیں گرمی اور پانی کی پیاس سے بلکنے لگے ہیں۔ جبکہ وقفے وقفے سے غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ میڈیاسروے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنا احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور مذکورہ بالا علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور سخت گرمی میں بلکتی عوام کی ذلت بھری زندگی سے جان چھڑوائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -