ملتان میں آندھی سے معاملات متاثر‘ بارش سے موسم خوشگوار

ملتان میں آندھی سے معاملات متاثر‘ بارش سے موسم خوشگوار

  

ملتان‘ وہاڑی کوٹ ادو‘ مٹھن کوٹ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان) جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھیوں اوربارشوں کا سلسلہ جاری ہے‘ گزشتہ روز بھی ملتان و گرد و نواح سمیت (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

وہاڑی‘ کوٹ ادومیں آندھی اور بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا‘ دوسری جانب دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود آندھیوں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ شام 78کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا جبکہ آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب تک آنے والی بارش 4.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آندھی سے جہاں میپکوکا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے وہاں آم کے باغات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی تیز آندھی چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور نواح اندھیرے میں ڈوب گئیبارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا درجہ حرارت میں کمی آنے سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،ہلکی پھلکی بو ندا باندی کا سلسلہ تا حال جا ری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشام 5بجے اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اورگرد چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،بارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام معطل ہو گیا۔ مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں مٹھن کوٹ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے اور پانی دریا کے کناروں سے باہر نکل کرنشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان مواضعات میں کپاس، گنا،جوار اور مکئی کی فصلات متاثر ہوئی ہیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر نیکوٹ مٹھن فلڈ بند اور رکھ ڈانمہ میں رودکوہی کے راستوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آندھی‘ بارشَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -