2 افراد قتل‘5 حادثات کی نذر‘4 نے خودکشی کرلی

2 افراد قتل‘5 حادثات کی نذر‘4 نے خودکشی کرلی

  

خانیوال‘جودھ پور‘ نواں شہر‘ جھوک اترا‘ لودھراں‘ رحیمیار خان‘ شاہ جمال (نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ) پرانی دشمنی اور غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا‘ خاتون سمیت 4 افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے‘4 افراد نے موت کو گلے لگا لیا جبکہ جھلسنے والا شخص چل بسا۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی موقع اوجلہ نواں شہر میں پرانی دشمنی پر مخالفین(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

نے محمد رمضان ولد عطاء محمدسکنہ موضع اوجلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول محمد رمضان اس قبل مقدمہ نمبر 92.12زیر دفعہ 302میں تھانہ نواں شہر کا ملزم تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئی اور وہاں سے شاہد اکٹھے کیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔جھوک اترا،مبینہ غیرت کے نام نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج ملزم فرار۔ حدود تھانہ جھوک اترا میں ملزم عبدالغفار توبہ کو ماموں زاد بہن (ر) کے ساتھ محمد طارق ولد اللہ ڈتہ قوم گوری سکنہ درخواست مسیتاں تعلقات کا شبہ تھا گزشتہ رات 9 بجے کے قریب ملزمان عبدالغفار ولد غلام اکبر نے عبدالغفور ولد خدا بخش قوم ٹوبہ سکنائے بستی رندان کی ایماء پر آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا اطلاع پولیس پہنچ گئی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقدمہ نمبر 95/19 بجرم 302 کے تحت درج کرلیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہوا ہے۔چک نمبر 361 ڈبلیو بی میں مکان کی چھت گر گئی خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر آنسو 81 ڈبلیو ڈبلیو میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ھسپتال شفٹ کر دیا۔ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔2کمسن بچوں سمیت 33زیرعلاج۔تفصل کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر خان بیلہ ٹول پلازہ کے نزدیک مسافر کوچ اورکنٹینر میں ہولناک تصادم کراچی کارہائشی 30سالہ شکیل احمد موقع پر جاں بحق دوسرا حادثہ خانپور کے رہائشی 40سالہ شاہ میر کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکرکام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار پھٹہ رکشہ نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ خانپور کے رہائشی22سالہ محمد اشرف کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدیدزخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالے 33افراد جن میں راجن پور کلاں کی رہائشی8سالہ عابدہ بی بی، ناظم آباد کا7سالہ احمد مصطفی، حاجی محمدکالونی کی22سالہ امبرافتخار، عباسیہ ٹاؤن کا20سالہ ابراراحمد، چوک بہار پور کا50سالہ لطیف شاہ، 45سالہ مظہر شاہ، 25سالہ محمدلطیف، لیاقت پور کا50سالہ ظفر اقبال، تحصیل صادق آباد کا16سالہ مرید عباس، ظاہرپیر کی65سالہ شرم مائی، فتح پور کمال کی17سالہ سمعیہ بی بی، وائرلیس پل کا22سالہ فصیل ستار، لیاقت پور کی50سالہ آمنہ بی بی، پتن منارہ کا32سالہ ہزاری لعل، ظفر آباد کالونی کا20سالہ محمد ظفر اور فتح پور پنجابیاں کارہائشی32سالہ مقبول احمدوغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دریں اثناء ہیڈ فرید چک 215/1L تحصیل لیاقت پورکی رہائشی75سالہ بیوہ نیامت مائی، فتح پور کمال کی 28سالہ زلیخا بی بی، کچا صادق آباد روڈ کا22سالہ عمرفاروق اورخان بیلہ کارہائشی35سالہ گونگا رشیداحمدنے بیماری سے تنگ اور گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہراورکالا پتھر پی لیا،حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبرنہ ہوپائے اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے8افراد جن میں ظفر آباد کالونی کی رہائشی22سالہ زرینہ بی بی، خانپور کی27سالہ ریحانہ بی بی، ظاہر پیر کی20سالہ فرحت بی بی، جمالدین والی کی25سالہ کوثر بی بی، ظاہر پیر کا25سالہ شہبازاحمد، ڈہرکی کی22سالہ جنت بی بی، کوٹ سمابہ کا25 سالہ وسیم احمد اور دڑی سانگھی کارہائشی19سالہ امیتازاحمد شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عید کے دوسرے روز ویگن میں ایل پی جی سلنڈر کے پھٹنے سے جھلسنے والا نو جوان جاں بحق ہو گیا۔عید کے دوسرے روز وسندیوالی کے مقام پر ناقص ایل پی جی سلنڈر پھٹ جانے سے ہائی ایس میں آگ لگ گئی تھی جس میں متعدد افراد جھلس گئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا شاہ جمال کے نواحی علاقہ موضع دانڑیں کی بستی حامد سلطان کا رہائشی سترہ سالہ نو جوان محمد شہریان بھی جھلس گیا تھا جو کئی روز تک نشتر میں ریر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جس کا گھر پر علاج جاری تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہو نے پر اسے ابتدائی طبی امداد کے لیئے رورل ہیلتھ سینٹر شاہ جمال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں جاں بحق ہو گیا۔

قتل‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -