پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بھی فارورڈ بلاک بن سکتا ہے، غلام سرور خان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بھی فارورڈ بلاک بن سکتا ہے، غلام سرور خان

  

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے رہنماؤں کے تحریک انصاف کیساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی، چیئرمین سینیٹ ہٹے گا نہ ہی حکومت مخالف تحریک چلے گی،آل پارٹیز کانفرنس سے کوئی خطرہ نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ میں بھی فارورڈ بلاک بن سکتا ہے، اپوزیشن آپس میں بھی ایک ساتھ نہیں، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی پابندی نہیں تھی،سپیکر نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، بجٹ کی منظوری میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہابجٹ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر ہی منظور کروالیں گے،چودھر ی نثار نے پہلے وزیراعظم بننا تھا پھر وزیر اعلیٰ،چوہدری نثار سے پوچھا جائے کہ ان کیخلاف کیا ہوا، چوہدری نثار یا حلف اٹھائیں یا استعفیٰ دے دیں، چوہدری نثار کو ایک اچھا مشورہ دے رہا ہوں۔

 غلام سرور خان

مزید :

صفحہ آخر -