مون سون میں انتظامیہ الرٹ رہی، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے، راجہ بشارت

  مون سون میں انتظامیہ الرٹ رہی، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے، راجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر قانون وبلدیات پنجاب راجہ بشارت نے تمام صوبائی محکموں اورضلعی و تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے پورے موسم میں تمام ہروقت الرٹ رہیں اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،وہ اپنی زیر صدارت 8کلب روڈ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں صوبہ بھر میں ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزراء خالد محمود، محمودالرشید،مراد راس، تیموراحمد خان، آصف نکئی، محسن لغاری،راجہ یاسر ہمایوں، کرنل ہاشم ڈوگر،سمیع اللہ، نعمان لنگڑیال، چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی۔لاہور کے علاوہ باقی ڈویژنل کمشنروں نیویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے انتظامات پر بریفنگ دی۔قبل ازیں محکمہ آبپاشی، مال، پی ڈی ایم اے،بلدیات، زراعت، داخلہ، تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموں نے کیے گئے انتظامات پربریفنگ دی۔ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس دفعہ زیادہ برفباری اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظرسیلاب کا خطرہ موجود ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے اپنا فلڈ فائٹنگ پلان  ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرکے مسلسل رابطے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے اپنے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے کرخامیاں ابھی دورکرلیں اورمتوقع متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔وزیرقانون وبلدیات نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ سیالکوٹ، گجرات،راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، راجن پورسمیت دیگر اضلاع کے برساتی نالوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے۔
راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -