وزیراعظم نے مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا

  وزیراعظم نے مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا،جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآباد میں پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پلان تیارکرنے کی ہدایات کردیں۔صو رت حال پر پاکستان کے متعلقہ اداروں اور آزاد کشمیر کی حکومت کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا،اجلاس میں وزارت آبی وسائل،وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت صحت سمیت کئی اداروں سے تجاویزلی جائیں گی،نیلم جہلم منصوبے کیباعث مظفرآباد میں سطح آب نیچے جانے سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -