نیب چیئرمین حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،سعید غنی

    نیب چیئرمین حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،سعید غنی

  

کراچی(آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، گورنر سندھ اور دو وفاقی وزراء کو گھوٹکی میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس کی بجائے انہیں وہاں الیکشن تک معطل کیا جائے۔ نیب اور اس کا چیئرمین اس وقت حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان سے کوئی بعید نہیں کہ وہ کسی کو بھی اور کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہی رہیں گے اور ان پر پارٹی کے تمام ارکان کا مکمل اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ میڈیا میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے گورنر سندھ اور دیگر دو وفاقی وزراء اور کچھ ایسے ارکان کے ساتھ گھوٹکی میں تعزیت کے نام نہ صرف وہاں الیکشن لڑنے والے امیدوار سے ملاقات کی ہے بلکہ اس امیدوار نے وزیر اعظم سے کچھ مطالبات کئے تو اس پر انہوں نے انہیں گورنر سندھ سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایات دی ہے۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -