بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

    بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس عہد کی تجدید کی ہے کہ ملک سے غربت، بھوک، بیروزگاری، جہالت کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلاسفی اور مشن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے آخری فتح تک جدوجہد جاری رہے گی۔ بینظیر بھٹو شہید کے نظریے پر سابق قدم رہتے ہوئے پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کریں گے۔ پیپلزپارٹی آج بھی ایسے عناصر اور سوچ کی مزاحمت کر رہی ہے جو جمہوریت کمزوراور معاشرے میں نفرت، عدم برداشت اور شدت پسندی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ 1973کے آئین کی اصل صورت میں بحالی بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ پیپلزپارٹی نے صوبوں کی خودمختاری، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو شناخت دے کر پارٹی کے منشور پر من و عن عمل کیا۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری قوتیں متحد ہو کر ملک کو درپیش مشکلات سے باہر نکالیں۔ آج عوام غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ اور اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل پر پریشان ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کے فلسفے کے مطابق نہ صرف عوام کی محرومیاں ختم کریں گی بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ اور مہذب معاشرہ فراہم کرے گی۔ کسی قسم کی بھی مشکلات ہمارے عزائم کو شکست نہیں دے سکتی بلکہ ہم اس سوچ کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں جس سوچ کی وجہ سے ملک اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری پیغام پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید بمیے مثال راہنما تھیں نیر بخاریجمہوریت کی بحالی اور مظبوطی کیلئے بی بی شہید نے تاریخی جدوجہد کی نیر بخاری جمہوری نظام بی بی شہید کی جدوجہد اور قربانی کا امرہون منت ہینیر بخاریقوم کی بیٹی نے آمریت اور دہشتگردی کے خلاف مردانہ وارجنگ میں ملک پر جان نچھاور کی نیر بخاریبے نظیر بھٹو شہید کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں نیر بخاریزبردستی نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی نیر بخاری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ملک کو دہشتگردانہ زینیت سے پاک کریں گے
بینظیر بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -