سیاسی جماعتوں کو معاشی حالات کی بہتری کیلئے مل بیٹھنا ہوگا، حمزہ شہباز
لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت سے لے کرقومی کرکٹ ٹیم تک سب کی حالت قابل رحم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی حالات کی بہتری کیلئے مل بیٹھنا ہوگا۔جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی حالات اور کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے ہر کوئی ذہنی اثر لے رہا ہے۔ آج ہر طبقہ اور سرمایہ کار پاکستان کی معیشت اور سیاسی استحکام سے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی غریبوں سے بھی انتقام لے رہا ہے۔ تجزیہ کار اور لوگ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے، جبکہ ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں اس کے بعد کیا بات رہ جاتی ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مصر سے لا کر افراد کو خزانے پر بٹھا دیا گیا۔ حکومت کے پاس مسائل کا حل نہیں، سب پاکستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز