صدر مرسی کی وفات عظیم سانحہ ہے،مولانا فضل الرحمان

      صدر مرسی کی وفات عظیم سانحہ ہے،مولانا فضل الرحمان

  

 اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے امیرمولانا فضل الرحمان نے مصر کے صدر مرسی کی وفات کو ایک عظیم سانحہ قراردیاہے وہ  ریاستی جبر کے سامنے ڈٹ گئے تھے اسلام پسند اور جمہوریت پسندعوام کو ان سے زبردست حوصلہ مل۔  جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صدر مرسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے اسلام آئین کی حکمرانی کے لئے ان کی قربانی فراموش نہیں کی جاسکے گی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرسی  کا جرم مصری عوام کو جمہوری حقوق فراہم کرناتھا جس پر ان کو ہدف بنایا گیا،چھ سال قید میں انہوں نے استقامت سے جبر کا مقابلہ کیا۔ ڈاکٹر مرسی کو جمہورپسند اور انسانی حقوق کی علامت کے طور پرہمیشہ یاد رکھا جائے گا انسانیت کے لئے اہم مثال چھوڑ گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان

مزید :

صفحہ آخر -