شہباز شریف کی تقریر نے حکومت کی چیخیں نکال دیں، رانا ثناء اللہ

      شہباز شریف کی تقریر نے حکومت کی چیخیں نکال دیں، رانا ثناء اللہ

  

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس امجد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پہ عیاں ہیں،شہباز شریف کی تقریر نے نیازی اور ان کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں،اب آپ جیسے کرائے کے ڈیلی ویج ترجمان کے گھبرانے کا وقت آ چکا ہے، دن میں پانچ،پانچ جھوٹی پریس کانفرنسیں بھی کریں تب بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا۔جمعرات کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد آپ جیسے کرائے کے ڈیلی ویج ترجمان کے گھبرانے کا وقت آ چکا ہے،شہباز شریف کہ بجٹ تقریر نے عمران نیازی اور اْن کے کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں،شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے بعد عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہشمند ووٹ چور حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں،فردوس امجد باجی آپ اپنے نئے باس کی نالائقی سے اتنی کنفیوژ ہو چکی ہیں کہ جلد آپ کو لیڈر، پارٹی اور نظریہ تبدیل کرنا پڑے گا،فردوس امجد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا خوف آپ کے چہرے پہ عیاں ہیں،نیب کو مطلوب حکومتی ترجمان؟ واہ عمران نیازی واہ،فردوس امجد باجی سرکاری بسوں اور جعلی دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں ہے تو نیب کو بتائیں،فردوس امجد اعوان باجی اپوزیشن کی پریس کانفرنس آئی ایس پی آر کے ذریعے بند کرانے کی وضاحت کریں؟فردوس امجد باجی دن میں پانچ درجن کرائے کے ترجمان پانچ پانچ جھوٹی پریس کانفرنسیں بھی کریں تب بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -