فیصل آباد، مختلف علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف کامیاب کارروائیاں
لاہور(خصوصی رپورٹ)فیصل آباد میں سپیشل ٹاسک فورس نے کامیاب کارروائی کرکے اسلام نگر، سنورہ کالونی، سمن آباد، ڈی ٹا ئپ اور شا دا ب کالونی میں گیس کی چوری پکڑ لی۔گیس چوری میں ملوث افراد گھریلو میٹر کو ٹمپرڈ اور گیس کا پریشر بڑھا کر ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف کمرشل پروڈکٹ بنا رہے تھے جس میں لوہاپگھلانے، نٹ بولٹ کی تیاری، ہوٹلوں پر بیچنے کیلئے کھانوں کی تیاری کے علاوہ جرابوں کی رنگائی کا کام شامل تھا، کارروائی کے دوران چار گھریلو میٹر موقع پر ہی منقطع جبکہ تین میٹر تبدیل کر کے متعلقہ سوئی گیس کی لیبارٹری میں بھجوا دئیے گئے۔ پہلی کارروائی سنورہ کالونی فیصل آباد میں کی گئی جس میں صارف کا کمرشل میٹر پہلے سے منقطع تھا اور موقع پر صارف ایک گھر چھوڑ کے گھریلو میٹر کو ٹمپر کر کے گیس ہیٹنگ فرنس میں استعمال کر رہا تھا۔ دوسری کامیاب کارروائی سمن آباد میں کی گئی جس میں صارف دو گھریلو میٹر سے گیس کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کر رہا تھا جس کو منقطع کر دیا گیا۔
گیس چوریاں