پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل

  پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کاجائزہ لینا شروع کردیا، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی لا، الیکشن کمشنر پنجاب، الیکشن ونگ اور لوکل گورنمنٹ ونگ کے حکام شامل ہیں۔کمیٹی میں پنجاب بلدیاتی ایکٹ کوالیکشن ایکٹ 2017 کے تناظر میں دیکھا جائے گا، پنجاب کا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم ہوا تو پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -