ایران اور روس کے درمیان 12سمجھوتوں پر دستخط

ایران اور روس کے درمیان 12سمجھوتوں پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آئی این پی)ایران اور روس کے درمیان توانائی، صحت، میرین اور سیاحت جیسے شعبوں میں 12 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک اور ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے ایران کے شہر اصفہان میں منعقدہ 15 ویں اقتصادی و تجارتی تعاون کمبائن کمیشن کے اجلاس میں ملاقات کی۔اجلاس کے اختتامی خطاب میں رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے دائرہ کار میں ہم نے اہم سمجھوتے طے کئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سمجھوتے علاقے میں بھی موئثر کردار ادا کریں گے۔ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ بوشہر کے جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کے فعال ہونے، ہرمزگان میں ایک ہزار 400 میگا واٹ صلاحیت کے 4 تھرمل پاور پلانٹ کے قیام، آہواز میں رامین الیکٹرک پاور پلانٹ کی آپٹیمائزیشن سمیت، بجلی، ریلوے، صحت، میرین، سیاحت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں روس اور ایران کے درمیان 12 سمجھوتے طے پائے ہیں۔

مزید :

علاقائی -