چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا چھوٹے جرائم کے مقدمات کو جلد نہ نمٹانے کا نوٹس

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا چھوٹے جرائم کے مقدمات کو جلد نہ نمٹانے کا نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے چھوٹے جرائم کے مقدمات کو جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشتر عباس نے اس سلسلے میں مراسلہ تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو بھجوا دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سیشن ججوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ 31 دسمبر 2018 ء تک دائر تمام معمولی جرائم سے متعلق مقدمات 30 اپریل تک نمٹائے جائیں لیکن 5 اضلاع کے علاوہ کوئی بھی ضلع ٹارگٹ پورا نہیں کرسکا، صرف گجرات، خوشاب، لیہ، میانوالی اور شیخوپورہ کے اضلاع کے اضلاع نے مزکورہ ٹارگٹ پورا کیاہے،جس پر چیف جسٹس نے مقررہ مدت میں ٹارگٹ پورا کرنے والے ان ججوں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے اضلاع کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء تک دائر چھوٹے جرائم کے مقدمات کا 31 اکتوبر تک فیصلہ کریں۔

مراسلے میں چیف جسٹس کی متعلقہ سیشن ججوں کو مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے سخت نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے جرائم میں وہ تمام مقدمات شامل ہیں جن کی سزائیں پاکستان پینل کوڈ اور خصوصی و مقامی قوانین کے مطابق تین سال سے زائد نہ ہوں۔

مزید :

علاقائی -