قتل،منشیات کے مقدمات، 4دن میں فیصلہ کرنے کیلئے ایک اور ماڈل کورٹ قائم

قتل،منشیات کے مقدمات، 4دن میں فیصلہ کرنے کیلئے ایک اور ماڈل کورٹ قائم

  

لاہور(نامہ نگار)قتل اور منشیات کے مقدمات کے 4دن میں فیصلے کرنے کیلئے ایک اور ماڈل کورٹ لاہور میں قائم کردی گئی ہے۔نئی ماڈل کورٹ 24 جون سے منشیات کیسوں کی سماعت شروع کرے گی، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید کونئی ماڈل کورٹ کا جج تعینات کیا گیاہے۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ کے حکم پر لاہورمیں یہ دوسری ماڈل کورٹ قائم کی گئی ہے، سیشن کورٹ میں اس ماڈل کورٹ کی تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، فرنیچر اور دیگر ضروری سامان بھی منتقل کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ تیزترین انصاف کی فراہمی کے لئے لاہورمیں یکم اپریل 2019 ء کوپہلی ماڈل کورٹ قائم کی گی تھی جوکامیابی سے مقدمات کے فیصلہ کررہی ہے اور اب دوسری بننے والی ماڈل کورٹس بھی انصاف کی تیزرفتارفراہمی میں اپنا کرداراداکرے گی۔

مزید :

علاقائی -