حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی لف نہ کرنے کے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست واپس

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی لف نہ کرنے کے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف دائردرخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے پروڈکشن آرڈر کی کاپی لف نہ کرنے کے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست واپس کردی۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کی کہ حمزہ شہبازرکن اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران سپیکرکو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں،عدالت نے کہا کہ پہلے پروڈکشن آرڈرکی کاپی ساتھ لف کریں پھر کیس کی سماعت ہو گی۔
، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کااعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست واپس کردی۔

مزید :

علاقائی -