چیئرمین نیب اور اعلیٰ شخصیات کی میڈیا پر کردار کشی کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

چیئرمین نیب اور اعلیٰ شخصیات کی میڈیا پر کردار کشی کیخلاف دائر درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحیدنے چیئرمین نیب اور اعلیٰ شخصیات کی میڈیا پر کردار کشی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار محمد آصف کا موقف ہے کہ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے سیکشن 20کا میڈیا پر اطلاق نہ کیا جانا امتیازی سلوک ہے،سیکشن 20کے تحت عام شہری کو کسی کی کردار کشی کا حق نہیں مگرمیڈیا کو رعایت دی گئی ہے۔

، سیکشن 20کی آڑ میں میڈیا چیئرمین نیب سمیت اعلیٰ شخصیات کی کردار کشی میں مصروف ہے،میڈیا کو اعلیٰ شخصیات کی کردار کشی سے روکنے کا حکم دیا جائے،ڈپٹی اٹارنی جنرل خاور بشیر نے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی، جس پر فاضل جج نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیاہے جبکہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -