چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پر جواب طلب

چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تقرری کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزاراے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ صدر پاکستان چیئر مین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں ہی کر سکتے ہیں،موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت نے آئینی طریقہ کار کے برعکس کی۔
، صدر نے وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کا انتظار کئے بغیر براہ راست چیئرمین نیب کی تقرری کر دی، آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر پاکستان وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتے،نیب آرڈیننس 1999 ء کی شق 6 (بی)آئین کے آرٹیکل 48 سے متصادم ہے، نیب کی اس شق کوغیر قانونی قرار دیا جائے،عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کرانہیں عہدہ سے ہٹایا جائے۔

مزید :

علاقائی -