ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون مار گرایا ، تہران نے بڑی غلطی کر ڈالی : صدر ٹرمپ 

ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون مار گرایا ، تہران نے بڑی غلطی کر ڈالی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)ایران کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو گرانے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دھمکی آمیز انداز میں ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ قبل ازیں پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ ”سپاہ نیوز“ کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی ایران کے علاقے ہرمزگان کی فضائی حدود میں جاسوسی پر مامور ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ ایرانی حکومت نے ان اطلاعات کو درست قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ ڈرون طیارہ آرکیو4، گلوبل ہاک ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بعدازاں یہ تو تسلیم کیا کہ امریکی نیوی کا ایک ڈرون طیارہ تباہ ہوا ہے لیکن اس کے مطابق یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا ہے۔ اس طرح دونوں حکومتوں کے درمیان اس واقعے کے مقام بارے میں بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں ٹویٹ پر صرف ایک فقرے میں تبصرہ کیا لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کا آغاز گزشتہ برس صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ کئے جانے والے جوہری سمجھوتے سے سبکدوش ہونے کے اعلان کے بعد ہوا تھا۔ اس دوران وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری سارہ سنیڈرس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس واقعہ پر 2 مرتبہ بریفنگ حاصل کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کےلئے یہ معاملہ کتنا اہم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سلسلے میں کانگریس سے رابطے میں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ فائرنگ پاسداران انقلاب کی طرف سے اس وقت کی گئی ہے جب یہ ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کی بین الاقوامی فضائی حدود پرمعمول کی پرواز کر رہا تھا۔
امریکی ڈرون تباہ

مزید :

صفحہ اول -