ستوکتلہ اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں کرنٹ لگنے کے واقعات، 2افراد جاں بحق

ستوکتلہ اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں کرنٹ لگنے کے واقعات، 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں ریاض نامی الیکٹریشن گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار سے ٹکرا گیا اور وہ زوردار جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں 24 سالہ ظفر بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں کھمبے سے گر کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔

مزید :

علاقائی -