پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ

پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آ ئی این پی)پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا اور کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ 63 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا،کرایوں میں اضافہ کے بعد کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا،پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالے مسافروں سے یکطرفہ کرایہ 31540 اور کراچی سے لاہور جانیوالے مسافروں سے بھی 31ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا جمعرات کو پی آئی اے کے ترجمان نے بعض میڈیا پر ہوا ئی سفر کے کرا یوں میں اضا فے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔تر جمان نے بتا یا کہ ریونیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت پہلے ٹکٹ بک کرانے والے مسافروں کو کرایوں میں رعایت حاصل ہوتی ہے۔ مزید برآں مختلف درجوں کے لئے کرائے مختلف ہوتے ہیں۔ جوکہ اکانومی، اکانومی ایگزیکٹو اور بزنس کلاسوں پر مشتمل ہے، کرا یوں میں اضا فہ کی خبر بے بنیاد ہے۔
پی آئی اے / کرائے اضافہ

مزید :

علاقائی -