الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی پارٹی کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی پارٹی کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے فنڈنگ ذرائع اور فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ڈی جی لاء سے تحریک لبیک پاکستان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔تحریک لبیک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے ڈی جی لاء سے تحریک لبیک پاکستان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔
رپورٹ طلب

مزید :

علاقائی -