نواز شریف کو انصاف دلواکر رہو نگی، جیل میں ڈالنا ہے ڈال دو: مریم نواز

نواز شریف کو انصاف دلواکر رہو نگی، جیل میں ڈالنا ہے ڈال دو: مریم نواز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں،میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی اورآخری حد تک جاؤں گی، نواز شریف کو انصاف دلوا کر رہوں گی، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو،ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو میں نہیں، بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا۔گزشتہ روزاپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوز نے کہا کہ جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا، اس شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ مگر یاد رہے ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -