12 نادہندگان کمپنیوں کے خلاف ڈگری کے احکامات جاری

12 نادہندگان کمپنیوں کے خلاف ڈگری کے احکامات جاری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ کی 7عدالتوں نے مالیات اداروں کی طرف سے 12نادہندگان کمپنیوں کے خلاف ڈگری کے احکامات جاری کردیئے، عدالتوں نے نادہندگان کے اثاثہ جات نیلام کرنے کے لئے کورٹ آکشنر بھی مقرر کردیئے، عدالتوں کے باہر اشتہارات بھی آویزاں کردیئے گئے، بینکنگ عدالتوں میں مالیاتی اداروں کی طرف سے ایک درجن کمپنیوں کے خلاف دعوے دائر کیے گئے جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں نے بینکوں سے قرض کی رقم لی لیکن بعد میں یہ رقم نہ ادا کی جس سے مالیاتی اداروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کمپنیوں کے اثاثے فروخت کرکے ان کی قرض کی رقم واپس دلوائی جائے جس پر بینکنگ عدالتوں نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا،عدالت نے جن کمپنیوں کے خلاف ڈگری جاری کی ان میں میسرز رئیل ایگری لنکں وحدت روڈ، آر ایچ زیڈ ٹریڈرزاور نعیم ٹریڈرز سمیت دیگرکمپنیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -