قتل کیس میں ملوث 5ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

قتل کیس میں ملوث 5ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرانے پیپلزپارٹی کے راہنما بابر بٹ قتل کیس میں 5ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 4جولائی کوگرفتارکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے جن ملزموں کے وارنٹ جاری کئے ہیں ان میں عاطف،نفیس احمد، محمد ندیم، علی اعوان اور حضبان احمد شامل ہیں۔گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے مذکورہ ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اس کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمااورایم پی اے سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جو کہ ضمانت پر ہیں، عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے گواہان کو بھی 4 جولائی تک طلب کرلیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مناواں پولیس نے2017 ء بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کررکھاہے جبکہ مدعی قیصر بٹ نے ملزمان کے خلاف ایک استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے جس میں ایم پی اے سہیل بٹ سمیت 17 ملزمان کو نامزدکیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -