چوہنگ، بارش کے دوران جھگی گرنے سے خاتون جاں بحق، بچہ زخمی

چوہنگ، بارش کے دوران جھگی گرنے سے خاتون جاں بحق، بچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر )چوہنگ کے علاقہ میں بارش اور اندھیری کے دوران جھگی گرنے کے نتیجے میں 59 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے پی اینڈ ڈی کالونی کے سامنے بارش کے باعث جھگی گر گئی جس کے نتیجے میں جھگی میں موجود بچہ زخمی اور خاتون دولہ بی بی ہلاک ہوگئی۔ 50 سالہ دولہ بی بی ساہیوال کی رہائشی تھی۔ بعد ازاں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 50 سالہ دولہ بی بی کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -