جوہر ٹاؤن میں 40 سالہ شخص پر سرار طور پر ہلا ک

جوہر ٹاؤن میں 40 سالہ شخص پر سرار طور پر ہلا ک

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے 40 سالہ شخص پر سرار طور پر ہلا ک ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے شاہ دی کھوئی کر رہائشی 40 سالہ غلام رسول گھر میں اکیلا رہتا تھا گزشتہ روز محلے داروں نے تشویش لاحق ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا اندر غلام رسول کی لاش پڑی تھی بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا غلام حسین کی موت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -