دو چائنیز ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی

دو چائنیز ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کرپاکستانی لڑکیوں کو چائنہ لے جانے اورجسم فروشی کرانے کے مقدمہ میں ملوث دو چائنیز ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر درخواست ضمانت پرمزید سماعت آج 21جون تک ملتوی کردی۔
چینی باشندے لیوتھین ای اورلیو چوئے چاہ نے ضمانت کی درخواستیں ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ کی عدالت میں دائر کررکھی ہیں،گزشتہ روز ملزموں کی پاکستانی بیویاں سمیرااورفوزیہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں،جہاں انہوں نے عدالت سے کہا کہ ہمارے خاوند بے گناہ ہیں، ہم نے ان کے ساتھ پسندکی شادی کی ہے،انہوں نے ہمارے ساتھ کچھ غلط نہیں کیاجبکہ ایف آئی اے کی جانب سے بنایاجانیوالا مقدمہ بلا جوازہے،عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے مشکوک حالات میں شادیاں کرنے والے 11چائنیز باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزمان پرالزام ہے کہ وہ معصوم پاکستانی لڑکیوں کوشادی کاجھانسہ دے کر چائنہ لے جانے کے بعدانہیں وہاں جسم فروشی پرمجبورکرتے تھے اورملزمان نے پاکستانی لڑکیوں کی خرید و فروخت کواپناکاروباربنایارکھا تھا۔

مزید :

علاقائی -