آرمی چیف لندن پہنچ گئے،برطانوی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

آرمی چیف لندن پہنچ گئے،برطانوی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے،برطانوی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دفاع، سیکیورٹی، جیو اسٹرٹیجک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ برطانوی سول ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف برطانوی قیادت سے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے اور جیو اسٹرٹیجک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -