مسلسل ٹرین حادثے وزیر ریلوے کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت، پیپلز پارٹی

مسلسل ٹرین حادثے وزیر ریلوے کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت، پیپلز پارٹی

  

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ریلوے مزدوروں کا ڈیوٹی کے دوران جان کھو دینا ریلوے سسٹم کی بدترین ناکامی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جناح ایکسپریس کا حادثہ انتہائی خطرناک تھا شکر ہے تمام مسافر محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے ہر وزارت اور محکمہ ریلوے کی طرح ناکارہ کر دیا ہے۔ملک میں مسلسل ٹرین حادثے وزیر ریلوے کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہیں۔لگتا ہے شیخ رشید کا اصل ٹاسک سیاسی جماعتوں کیخلاف بدزبانی اور الزام تراشی کا ہے اسی لیے ریلوے کا محکمہ برباد ہو رہاہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک درجنوں چھوٹے اور 11بڑے حادثے ہوچکے ہیں،ان حادثوں میں 45قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، 80کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔شیخ رشید اپنی وزارت پر توجہ دیں، سیاسی پنڈت نہ بنیں،شیخ رشید ہلاکتوں سے بے خبر ہونے پر افسران کو ڈانٹنے کی بجائے اپنی نااہلی تسلیم کریں۔

چودھری منظور

مزید :

صفحہ اول -