شہبا ز شریف کنفیوژن کا شکار، بھائی سے گائیڈ لاین لیں یا پھر دل کی سنیں: فردوس عاشق

شہبا ز شریف کنفیوژن کا شکار، بھائی سے گائیڈ لاین لیں یا پھر دل کی سنیں: فردوس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے گائیڈ لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟  نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں،وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاء پسند پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں،شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے وہ ایک طرف میثاق معیشت کی پیشکش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں۔علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کیا گیا،عالمی سطح پر میڈیا کی مدد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے،کوئی ملک دنیا میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک حقوق اور فرائض برابر نہ ہو۔ایوان صدر میں پبلک سروس میسج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا پر پبلک سروس میسج ایک ذمہ داری ہے،اب تک میڈیا پر پبلک سروس میسج کو اس طرح نشر نہیں کیا گیا جیسے کرنا چاہیے تھے،حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پبلک سروس میسج چلائے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -