اقوام متحدہ کا اہم اعلان، پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیدیا

اقوام متحدہ کا اہم اعلان، پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیدیا

  

اسلام ا ٓباد،راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک،آئی این پی) اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دینا پاکستان کی اہم کامیابی کہا جا رہا ہے۔عالمی ادارے اور ممالک سیکیورٹی صورتحال جاننے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔پاکستان گزشتہ دوسال سے پابندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج نکلیں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری ہونے پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا۔ ز ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الحمد اللہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے بہتر کئے گئے سیکیورٹی ماحول کا اعتراف کیا ہے۔ وہ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ جامع سیکیورٹی کے جائزے کی بنیاد پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا اپنے بین الاقوامی سٹاف کیلئے فیملی سٹیشن کا درجہ بحال کردیا ہے اور میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔اس کے ردعمل میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ الحمد اللہ بہتر کئے گئے سیکیورٹی ماحول اورمؤثر ڈپلومیسی کا ٹھوس اعتراف ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -