ٹبی سٹی اور مصری شاہ سے دو نامعلوم لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )ٹبی سٹی کے علاقے سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔مزید بر اں تھانہ مصری شاہ کے علاقہ ایک موریہ پل جی ٹی روڈ کے قریب سے نامعلوم55 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ مصری شاہ کے سب انسپکٹر زاہد محمود کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کاحلیہ ملنگ جیسا ہے۔ جس کی شناخت اور ورثاء کی تلاش کے لئے ارد گرد کی مساجد میں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں مگر تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے مینار پاکستان کی پارکنگ میں 60 شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر کر انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی تاہم 60 سالہ نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی جس پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق60 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا۔اور نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہوا ہے۔