سی پیک تو سیعی مر حلے میں داخل، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کیلئے پر عزم: چین 

سی پیک تو سیعی مر حلے میں داخل، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کیلئے پر عزم: ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک توسیعی مرحلے میں داخل ہورہا ہے، دونوں ممالک کی اعلی ترین قیادت کا اس پر اتفاق ہے،سی پیک پاکستان کی مستقبل میں ترقی اور دونوں ممالک کے تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہے،چینی  قیادت پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کیلئے پرعزم ہے،سی پیک میں نجی شعبے کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔سی پیک فورم 2019سے خطاب کرتے ہوئے یاؤ جنگ نے کہاکہ سی پیک تھنک ٹینک فورم کا انعقاد پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی خواہش پر کیا گیا،فورم کے انعقاد کا مقصد سی پیک سے متعلق امور اجاگر کرنا تھا۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعاون کے مستقبل کے حوالے سے بات کی گئی۔انھوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔سی پیک بیلٹ اینڈروڈمنصوبے کا فلیگ شپ ہے۔ جس پر پا کستان میں کا میا بی سے کام جا ری ہے، سی پیک کے تحت پا کستان  میں روز گا ر کے ہزارو ں مواقع  پیدا ہو ئے، پا کستا نی عوام نے سی پیک کی کا میا بی میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔

چین

مزید :

صفحہ اول -