شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کرکٹر شرجیل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست کا جواب داخل کرانے کے لئے متعلقہ حکام سے ہدایات حاصل کرنی ہیں، اس لئے جواب داخل کرانے کے لئے وقت دیا جائے، درخواست گزار کرکٹرر شرجیل خان کے وکیل نے موقف اختیا رکیا کہ سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا لیکن وفاقی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھاہے، شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی کے وقت کراچی ائیر پورٹ پر روکا لیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ کرکٹرشرجیل کی خان کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے کے خلاف درخواست پر جلد سماعت کرکے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

علاقائی -