لاہورسے مزید 50ٹریفک وارڈنز اپرکلاس کورس کیلئے منتخب

لاہورسے مزید 50ٹریفک وارڈنز اپرکلاس کورس کیلئے منتخب

  

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور سے مزید 50ٹریفک وارڈنز اپرکلاس کورس کیلئے منتخب کرلیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر سے 100 وارڈنز آئندہ ماہ شروع ہونیوالے اپرکلاس کورس میں شرکت کریں گے۔اپر کلاس کورس کیلئے ٹریفک وارڈنزکو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں بھجوایا جائے گا۔

، اپرکلاس کورس کے بعد وارڈنز کو سینئر وارڈنز کے رینک پر ترقی دی جائے گی، اپرکلاس کورس میں منتخب ہونے والوں میں سیف اللہ، آصف علی اور ایک لیڈی وارڈن افق گیلانی بھی شامل ہیں، اب تک ٹریفک وارڈنز کے دو بیچز کو سینئر ٹریفک وارڈن (انسپکٹر) کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -