صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹا ؤ ن میں ڈاکو گھر میں گھس کر امین اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ70ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں شبیر اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ50ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصر ی شا ہ میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو نو از اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے نقدی و زیورات،نشتر کا لو نی میں ڈاکو لیا قت اور فیملی سے 2لاکھ90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،با غبا نپو ر ہ کے علاقے ڈاکو نعما ن اور اس کی فیملی سے2لاکھ50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،ہنجر وا میں ڈاکو سر وراور فیملی سے 1 لاکھ90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ با ٹا پو ر میں ڈاکو گن پوائنٹ پریا ورسے1لا کھ 40ہزار اور موبائل فون،مصطفی آ با د سے ڈاکو شر یف سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون۔مستی گیٹ میں عا رف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر95ہزار نقدی اور موبائل فون۔لو ئر ما ل کے علا قہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پررشیدسے75ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستو کتلہ،نو اب ٹاؤ ن اورڈیفنس بی سے گاڑیاں اورشا د با غ، اسلام پورہ،یکی گیٹ،شادباغ،گو المنڈ ی،لو ئر ما ل،یکی گیٹ اور وحد ت کا لو نی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -