ماتحت عدالتوں کے عملہ کا 4 سال سے سرکاری یونیفارم نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورکوخط

ماتحت عدالتوں کے عملہ کا 4 سال سے سرکاری یونیفارم نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ...

  

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں کے عملہ نے 4 سال سے سرکاری یونیفارم نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورکوخط لکھ دیاہے،سیشن عدالت سمیت دیگرماتحت عدالتوں کے عملے کے مطابق انہیں 2016 ء سے سرکاری یونیفارم نہیں دی گئی ہے جبکہ انہیں یونیفارم پہن کرآنے کی ہدایت ضرور کی جاتی ہے۔

،عملہ کا مزید کہناہے کہ 2016 ء میں 12ہزار روپے فی کس یونیفارم الاؤنس دیاگیاتھا، گزشتہ 4سال سے نہ یونیفارم ملی اورنہ ہی الاؤنس مل سکاہے،اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں اس تنخواہ میں وردی خریدنا انتہائی مشکل ہے،اس لئے انہوں نے سیشن جج لاہور کو خط لکھاہے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -