وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور ہی کیخلاف،واپس لیا جائے

وفاقی بجٹ تحریک انصاف کے منشور ہی کیخلاف،واپس لیا جائے

  

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے فی الفور واپس لیکر اپوزیشن کی تجاویزشامل اور عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ بناکر پاس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہابجٹ میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس کا تحریک انصاف کے منشور سے دور کا بھی تعلق نہیں، قرضوں کی بیساکھیوں کو توڑنے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہ ہی عالمی ادارو ں کے قرض سے کس طرح سے نکلاجائے کے بارے میں کوئی حکومتی پلان شامل ہیں۔ بجٹ میں تنخواہوں میں بھی اس طرح سے اضافہ ہوا جسے دوپہر کو ماں نے بچوں کوکہا کھانا کھانا ہے یا دس روپے لینے ہیں، بچوں نے دس روپے لے لیے، رات کو دوبارہ اعلان ہواکھانا کھانا ہے یادس روپے لینے ہیں اور جوکھاناکھائے گاوہ دس روپے دیگا،بچوں نے دس روپے واپس کردیئے اور کھاناکھالیا کے مترادف ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -