اپوزیشن کی حمایت لینے کیلئے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنانا ہوگا

اپوزیشن کی حمایت لینے کیلئے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنانا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے حکومت ظا لمانہ اور آئی ایم کے بجٹ سے تو جہ ہٹانے کیلئے اپوز یشن قیا د ت کو جیلو ں میں بند کررہی ہے، جے یو آ ئی غر یب د شمن بجٹ کو مستر د کر چکی،ملک میں غریب آد می کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے انہوں کہا نئے پاکستان کا نعرہ لگا کر قوم کو بے و قو ف بنانے کی کو شش کی گئی، پاکستان کا ہر شہری تبد یلی سرکار سے تنگ آچکا ہے،اپوز یشن نے متفقہ طور پر ان کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیکر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے،حکومت اگر بجٹ میں اپوزیشن کی حمایت چاہتی ہے تو پھر اسے اپوزیشن کی مشاورت سے ہی بجٹ تیار کرنا ہو گا وگرنہ ہم کسی بھی قیمت پر ایسے بجٹ کو قبول نہیں کریں گے جس سے عام آدمی کا سانس لینا ہی مشکل ہو جائے، ہم نے بجٹ کو مسترد کرنے کا فیصلہ عوامی مطالبات کو سامنے رکھ کر ہی کیا ہے۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -