پارلیمنٹ میں اسد عمر کی تقریر نے ثابت کردیا دال میں ضرور کچھ کالا ہے

پارلیمنٹ میں اسد عمر کی تقریر نے ثابت کردیا دال میں ضرور کچھ کالا ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے اپوزیشن نے عوام کی جانب سے بجٹ کو نا منظور کرنے کے بعد ہی اس کو حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ صرف عوام دشمن ہی نہیں بلکہ جان لیوا بجٹ ہے جس کو منظور نہیں ہونا چاہئے جبکہ اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جو تقریر کی ہے اس سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو باتیں بجٹ کے متعلق اپوزیشن کررہی ہے وہی باتیں اسد عمر نے بھی کی ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے عوام سے ٹیکسوں کا بوجھ ختم،ان کی مشکلات اورمسائل کو حل کرنیوالا بجٹ پیش کیا جائے وگرنہ ہم ایسے کسی بجٹ کو نہیں مانیں گے جو عوام کی جان لینے والا بجٹ اگر حکومت کا پیش کردہ بجٹ پاس ہو گیا تو پھر عوام میں خودکشیوں کا رجحان بڑھے گا۔

نوید چوہدری

مزید :

صفحہ اول -