عوام بجٹ قبول کرچکے،اپوزیشن کا مطالبہ ذاتی، ناکامی چھپانے کی کوشش

عوام بجٹ قبول کرچکے،اپوزیشن کا مطالبہ ذاتی، ناکامی چھپانے کی کوشش

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سر فراز چیمہ نے کہا ہے اپوزیشن کا یہ مطالبہ عوامی نہیں بلکہ ذاتی خوا ہشات پر مبنی ہے عوام نے تو اس بجٹ کو ایک عوام دوست اور بہترین بجٹ قرار دیا ہے اور پوری قوم حکومت کو اسلئے سراہا رہی ہے کہ نا مساعد حالات میں بھی جس قدر ممکن ہوا حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا اور ایسا بجٹ پیش کیا کہ جس میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چونکہ اپوزیشن کے پاس بجٹ میں دینے کیلئے کوئی بھی ٹھوس تجاویز نہیں اسلئے انہوں نے بجٹ کو پڑھے بغیر ہی مسترد کرنے کی بات کی ہے دراصل اس اعلان کے پیچھے اپوزیشن کی ناکامی چھپی ہے، اے پی سی کا بھی ابھی تک نہ ہونا ہے کیونکہ اپوزیشن کا دعویٰ تھا وہ عید کے بعد اے پی سی کریں گے لیکن اپوزیشن کو عوامی پذئرائی نہیں ملی اسلئے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اپوزیشن نے بجٹ کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ اول -