اپوزیشن کا بجٹ کو مستردکرنا بلاجواز خالی تنقید نہیں مثبت تجاویز دے

اپوزیشن کا بجٹ کو مستردکرنا بلاجواز خالی تنقید نہیں مثبت تجاویز دے

  

ایم اکیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے وفاقی بجٹ عوام دوست ہے اسکو اپوزیشن کی طرف سے مسترد کر نے کی تقار یر درست عمل نہیں،ہم سمجھتے ہیں اپوزیشن اس کو مسترد کرنے کی بجائے اپنی مثبت تجاویز دے موجودہ حکومت کو جس طرح کی قومی خزانے کی صورتحال ملی اس کے مطابق اس نے ایک اچھابجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، وزیراعظم متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں انہیں وقت دیا جائے وہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے لہٰذا ہم اپوزیشن سے یہ کہنا چاہتے ہیں اپوزیشن خاطر جمع رکھے اور حکومت پر اعتماد کرے ملکی حالات ضرور بہتر ہونگے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عوام نے حکومت کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا ہے اور وہ پر امید ہیں حکو مت انہیں ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے چونکہ خزانے کی صورتحال پتلی ہے اسلئے حکومت ٹیکسوں کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چا ہتی ہے جو بڑی اچھی بات ہے جس کے جلد ہی مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

فیصل سبزواری

مزید :

صفحہ اول -