شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکرلیگی کارکن کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی

شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکرلیگی کارکن کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی

  

لاہور (آئی این پی)کوٹ لکھپت جیل میں لیگی کارکن کا پاؤں شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آ گیا، گاڑی کے نیچے آنے سے راشد کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی،راشد کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے بڑے بھائی اور لیگی رہنما میاں نواز شریف سے ملنے کیلئے پہنچے تو اس موقع پر لیگی کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اس موقع پر گوجرانوالہ کے رہائشی اور لیگی کارکن راشد جس کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا نعرے لگاتے ہوئے رش کی وجہ سے اس کا پاؤں میاں شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آ گیا جس سے اس کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی (ن)لیگی کارکن کا پا ؤں زخمی‘شہبا زشر یف کارکن کی عیادت کیلئے خود اتفاق ہسپتال جا پہنچے اور تمام اخراجات خود برداشت کر نے کا اعلان کر دیا۔

لیگی کارکن زخمی

مزید :

صفحہ اول -