بجٹ منظوری ناکام بنانے کیلئے متحدہ اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی تشکیل

بجٹ منظوری ناکام بنانے کیلئے متحدہ اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بات کرے گی،کمیٹی میں پی پی پی کے سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری اور شیری رحمان جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رانا تنویر، رانا ثناء اللہ، سردارایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی شامل ہیں،شاہدہ اخترعلی کمیٹی میں ایم ایم اے،امیر حیدر ہوتی اے این پی کی نمائندگی کریں گے۔ اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی جانب سے مذکورہ کمیٹی کیلئے چار نام ایوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھجوائے تھے،بعدازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اپنی پارٹی مسلم لیگ کے نام بھی فائنل کرکے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔

اپوزیشن رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -